وزیرآباد ، رینٹ اے کار کے دفتر میں چار نوجوانوں کی لاہور کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بدھ 3 ستمبر 2014 20:22

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) وزیرآباد کے ایک رینٹ اے کار کے دفتر میں چار نوجوانوں کی لاہور کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ۔متاثرہ خاتون کی ساس نے کچھ عرصہ قبل رینٹ اے کار کے مالک کو اپنامنہ بولا بیٹا بنایا تھا۔خاتون اور اس کا شوہراپنے عزیزوں کی عیادت کے لئے بیگو والہ جاتے ہوئے وزیرآبادمیں رکے تھے۔سٹی پولیس وزیرآباد نے چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور باٹاپور کے ایک رہائشی شہباز کی والدہ زیارت کے لئے اکثر شاہدولہ دربار گجرات جاتی رہتی تھی جہاں اس کا رابطہ وزیرآباد کے جمشید نامی نوجوان کے ساتھ ہو جو وہاں زائرین کو پانی وغیرہ دینے میں مصروف تھا۔ شہباز کی والدہ نے جمشید کے رویّے سے متاثر ہو کر اسے اپنا بیٹا بنا لیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جمشید اور شہباز کی فیمیلی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے ہو گئے۔

شہباز کی اہلیہ عظمیٰ کی بہن کی شادی بیگو والہ میں ہو ئی ہے جہاں ان کا اکثر آنا جانا بھی تھا۔ گذشتہ روز شہباز کے سسر اپنے سمدھی کی عیادت کے لئے لاہور سے بیگو والہ گیا ہوا تھا۔ شہبازنے بھی اپنی اہلیہ عظمیٰ کے ساتھ عزیزوں کی عیادت کے لئے بیگو والہ جانے کا ارادہ کیا اور اپنے پروگرام سے وزیرآباد میں جمشید کو بھی آگاہ کیا جس نے بتایا کہ وہ لاہور ایئر پورٹ پر خود آ رہا ہے اور واپسی پر ان کو بھی ساتھ لے آئے گا۔

چنانچہ جمشید نے منگل کو شہباز اور اسکی اہلیہ 22سالہ عظمیٰ کو لاہور سے اپنے ساتھ لیا اور وزیرآباد اپنے رینٹ کے دفتر میں لے آیا جہاں اس کی نیت خراب ہو گئی۔جمشید نے شہباز اور عظمیٰ کو جھانسہ بھی دے رکھا تھا کہ وہ انہیں ملازمت دلوا دے گا۔جمشید نے شہباز کو زبردستی کار میں بٹھادیااور عظمیٰ کو علیٰحدہ کمرے میں لے گئے جہاں اس کے تین دیگر ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے عظمیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بدھ کی صبح ان کو اپنے رینٹ سے باہر نکال دیا ۔

شہباز اور عظمیٰ تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئے اور پولیس کو اپنی بپتا سنائی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان مسمیان جمشید، اور اس کے ساتھی کامران ، افضال اور نعیم ساکنان الہ آباد کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمان نے اقرار جرم کر لیا۔مضروبہ عظمیٰ کو طبی معائنہ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں