ضمنی انتخابات ، وزیرآباد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

منگل 19 مارچ 2024 22:58

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ضمنی انتخابات کے لیے ملک بھر کی طرح وزیرآباد میں بھی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں وزیرآباد کے حلقہ پی پی 36 میں 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہ نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد احمد چٹھہ نے جیتنے کے بعد خالی کی تھی۔

21 اپریل کو ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں حلقہ صوبائی اسمبلی پی پی 36 میں بھی الیکشن ہو گا۔ یہاں سے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد احمد چٹھہ کامیاب ہو ئے تھے ،وہ بیک وقت دونوں نشستوں قومی و صوبائی اسمبلی پر کامیاب قرار پائے محمد احمد چٹھہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں ۔\378

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں