پتنگ بازی خطرناک اور جان لیوا کھیل۔ ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ اے ایس پی وزیرآباد

بدھ 28 فروری 2024 17:46

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) پتنگ بازی جان لیوا اور مہلک کھیل ہے،اس کھیل سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اوریہ کھیل جاری رہا تو اور جانوں کا بھی ضیاع ہوسکتا ہے،آپ سب بچون کو چاہئے کہ ایسے کھیل جو جانوں کے دشمن ہوں اجتناب کریں اور ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیے، کچھ دیر کے کھیل کے لیے اپنی اورشہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگا نا چاہئے،بچے خود کو مشکل میں ڈالنے اور کسی انسان کی زندگی کو خطرہ میں ڈالنے سے اجتناب برتیں یہ خونی اور خطرناک کھیل ہے۔

ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل سیمینار سے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل فاطمہ جاوید ڈار،ہیڈ ٹیچر سحرش،ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ مختار باجوہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی محمد رضا نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موت کا یہ کھیل کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ شہری پتنگ بازی قانون کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔پتنگ بازی کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ یہ ایک خونی کھیل ہے اس سے اجتناب کریں اور والدین اپنے بچوں کو بھی منع کریں جن کے کم عمر بچے پتنگ بازی کرنے میں شامل ہوئے ان کے والدین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں