پٹرولنگ پولیس پوسٹ بُچہ چھٹہ ڈسٹرکٹ وزیر آباد کا افتتاح ,پنجاب میں 362 پٹرولنگ چیک پوسٹ ہیں،ڈی آئی جی پٹرولنگ

پیر 18 مارچ 2024 22:48

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول پنجاب ڈاکٹر اطہر وحید نے نئی آپریشنل ہونے والی پٹرولنگ پولیس پوسٹ بُچہ چھٹہ ڈسٹرکٹ وزیر آباد کا افتتاح کیا، ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق سلہریا اور دیگر سینیر افسران نے ان کا استقبال کیا، پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے آپریشنل ہونے سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہو گی پٹرولنگ پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کو پٹرولنگ پولیس پوسٹ سہولیات بھی فراہم کرے گی، انہوں نے کہ پنجاب میں 362 چیک پوسٹوں پر 12000 آفیسر و اہلکار تعینات ہیں جو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ان پوسٹوں سے کرائمز کی شرح میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ روڈ ایکسیڈنٹس میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 90 کروڑ روپے چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں، ڈی آئی پنجاب نے مذید کہا کہ پنجاب بھر میں 60 سے زیادہ ٹریفک لائسنس سنٹرز اور 36 ڈرائیونگ سکولز تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ چھوٹے علاقوں میں بھی بتدریج کھولے جا رہے ہیں، اطہر وحید کا کہنا تھا کہ پولیس کی ورکنگ میں بہتری لاتے ہوئے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے، جن میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد، جنرل پولیس ویری فیکیشن، گمشدگی دستاویزات، ایف آئی آر کی نقل، پولیس وہیکل ویری فیکیشن، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل رجسٹریشن کرایہ داران اور جرم کی اطلاع وغیرہ شامل ہیں ڈی آئی جی پٹرولنگ پنجاب ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ خدمت خلق کا راستہ فلاح و نجات، راحت و مسرت، ذہنی و قلبی سکون اور منزل عرفان تک پہنچنے کا راستہ ہے، قبل ازیں ریجنل پٹرولنگ آفیسر عرفان الحق سلہریا نے سپاس نامہ پیش کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر گوجرانوالہ ملک نعیم، ڈسٹرکٹ آفیسر نارووال کمال نعمت خان، ڈسٹرکٹ آفیسر گجرات و منڈی بہاؤالدین الیاس بیگ، ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ آباد فضل احمد سراء کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

\378

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں