وزیرآباد ،مستحقین اور بینظیر انکم سپورٹ کے اہل 31500 افراد کو ضلع بھر میں رمضان المبارک سے قبل راشن تقسیم کیا جائیگا

جمعرات 29 فروری 2024 22:58

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) مستحقین اور بینظیر انکم سپورٹ کے اہل 31500 افراد کو ضلع بھر میں رمضان المبارک سے قبل راشن تقسیم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو رمضان کے مہینے میں راشن پیکج دیا جائے اس سلسلہ میں ضلع وزیرآباد میں مستحق 31500 افراد کو راشن پیک دیا جائیگاجس میں دس کلو گرام آٹا دو کلو چاول دو کلو چینی دو کلو آئل اور دو کلو بیسن ہو گااس راشن کو مستحق افراد کے گھر پر پہنچایا جائیگا،راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک ایپ متعارف کروائی جائے گی جس سے تصدیقی عمل کے بعد متعلقہ افراد کو راشن اس کے حوالے کیا جائیگا۔

مقامی انتظامیہ نے اکتیس ہزار پانچ سو افراد کا ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ضلع بھر میں ان افراد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیٹا میں ردو بدل نہیں کیا جا سکے گا۔ ہم نہ ہی اس ڈیٹا میں سے کسی کا نام نکال سکتے ہیں نہ اس میں نئے بندے ایڈ کئے جا سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہر ممکن طریقہ سے متعلقہ افراد تک راشن پہنچا سکیں۔انہوں نے یہ بتایا کہ بہت جلد پانچ مارچ تک راشن کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں