اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی، درجنوں کو جرمانے، دکانیں سیل

جمعہ 15 مارچ 2024 14:46

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا بلدیہ حکام کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن درجنوں افراد کو جرمانے متعدد دوکانوں کو سیل کر دیا۔ ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے شہریوں کے مسائل کا حل فرض منصبی ہے اے سی محمد سلیم آسی کی میڈیاسے گفتگو۔وزیرآباد مین بازار،لاہوری دروازہ، کچہری چوک سمیت شہر کے مختلف علاقہ جات کے دورہ پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے تجاوزات مافیا کو آڑے ہاتھوں لیا انہوں نے متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے اور تجاوزات ختم کروائیں جبکہ کئی ایک دوکانداروں کو اپنی دوکانوں کے باہر ٹھیلہ و خوانچہ فروش افراد کو مستقل بٹھا کر سرکاری اراضی پر قابض ہونے کی پاداش میں دکانیں سر بمہر کر دی گئیں اس موقع پر انفورسمنٹ انسپکٹر داؤد چیمہ،زبیر چیمہ و غلام فرید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے سی وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کہا کہ تجاوزات مافیا کی وجہ سے شہری خصوصاَخواتین جو بازار خریدداری کے لیے آتی ہیں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ بازار سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے درجنوں شہریوں کی جانب سے شکایات کی گئی جبکہ یہ بھی اطلاع تھی کہ متعدد دوکاندار حضرات نے اپنی دوکانات کے سامنے ٹھیلہ بردار یا ریڑھی بان افراد کو ماہانہ کرایہ پر جگہ دے کر تجاوزات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں دوسری جانب کچہری چوک اور لاہوری دروازہ کے باہر بھی صورتحال بالکل ایسی ہی ہے کہ شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے اور میرا اخلاقی و فرض منصبی بھی یہی ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا حل کروں اور مسائل پر قابو پاؤں انہوں نے کہا جو بھی شخص تجاوزات کرے گا اسے جرمانہ کیساتھ ساتھ حوالات کی ہوا بھی کھانا ہوگی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں