اکتیس ہزار سے زائد افراد کو فری راشن پیکج تقسیم کیاجائے گا، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد

جمعرات 29 فروری 2024 22:56

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کہاہے کہ اکتیس ہزار سے زائد افراد کو فری راشن پیکج تقسیم کیاجائے گا مستحقین اور بینظیر انکم سپورٹ کے اہل 31500 افراد کو ضلع بھر میں رمضان المبارک سے قبل راشن تقسیم کیا جائے گا۔رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کو رمضان کے مہینے میں راشن پیکج دیا جائے اس سلسلہ میں ضلع وزیرآباد میں مستحق 31500 افراد کو راشن پیک دیا جائے گا،جس میں دس کلو گرام آٹا دو کلو چاول دو کلو چینی دو کلو آئل اور دو کلو بیسن ہو گا،اس راشن کو مستحق افراد کے گھر پر پہنچایا جائے گا۔

راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک ایپ متعارف کروائی جائے گی جس سے تصدیقی عمل کے بعد متعلقہ افراد کو راشن اس کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے اکتیس ہزار پانچ سو افراد کا ڈیٹاا موصول ہونے کے بعد ضلع بھر میں ان افراد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیٹا میں ردو بدل نہیں کیا جا سکے گا۔ ہم نہ ہی اس ڈیٹا میں سے کسی کا نام نکال سکتے ہیں نہ اس میں نئے بندے ایڈ کئے جا سکیں گے۔انشاء اللہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہر ممکن طریقہ سے متعلقہ افراد تک راشن پہنچا سکیں۔انہوں نے یہ بتایا کہ بہت جلد پانچ مارچ تک راشن کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں