وزیرآباد، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی کمی

ْ دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کوعلاج معالجہ میں دشواری کا سامنا،ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر وزیرآباد جس میں لوگوں کے علاج معالجہ کے لئے سرکاری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادکی واحد علاج گاہ ہے

منگل 11 ستمبر 2018 21:56

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی کمی کے باعث دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کوعلاج معالجہ میں دشواری کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل شہر وزیرآباد جس میں لوگوں کے علاج معالجہ کے لئے سرکاری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآبادکی واحد علاج گاہ ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی عمارت کو وسیع کرنے کے علاوہ خوبصورت تو بنا دیا گیا ہے لیکن اس میں پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی کمی کے باعث یہاں آنے والے مریضوں کو صحیح علاج معالجہ کی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔آپریشن کے لئے بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر کی عارضی تعیناتی کے باعث بے شمار مسائل پیش آتے ہیں ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میںعملہ اور ڈاکٹرز کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں