ہمارے ٹیلنٹڈاور ینگ کھلاڑیوں کے ساتھ عرصہ دراز سے ناانصافیاں ہو رہی ہیں،عبید اللہ مندوخیل

اتوار 19 جون 2022 19:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ژوب عبید اللہ مندوخیل نے حالیہ سی سی اے ٹرائیل میں میرٹ کی پامالی اور ژوب کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ٹیلنٹڈاور ینگ کھلاڑیوں کے ساتھ عرصہ دراز سے ناانصافیاں ہو رہی ہیں انڈر 16، انڈر 19 اور سینئر ٹرافی میں ناانصافیوں کا یہی سلسلہ برسوں سے چلا آرہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بھی متعدد کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جو کہ قابل مذمت ہے تشویش کی بات تو یہ ہے کہ یہی کھلاڑی ونٹر فرفارمر اور ریجن لیول پر بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ حالیہ ڈویژن لیول ٹرائیل میں ان کے نام میرٹ لسٹ میں نہ آنا کھلاڑیوں کے حق تلفی کے مترادف ہے انہوں نے اس ناروا عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن سے ژوب سے کھلاڑیوں کا سلیکشن نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے بی سی سی اے سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لسٹ کی نظرثانی کی جائے اور میرٹ پر پورا پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے بصورت دیگر ایسوسی ایشن اور کھلاڑی مل کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں