ژوب ،میونسپل کمیٹی کے انتخابات مکمل ،آزاد امیدوار شاہ باران کاکڑ 25 ووٹ لیکر چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) ژوب میں میونسپل کمیٹی کے انتخابات مکمل ،آزاد امیدوار شاہ باران کاکڑ 25 ووٹ لے کر چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ژوب میں میونسپل کمیٹی کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار قطب خان مندوخیل نے 23 ووٹ اورپشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے باران خان کلیوال نے ایک ووٹ حاصل کیا الیکشن کمشنر ژوب کے مطابق ٹوٹل کونسلروں کی تعداد 49 ہے جبکہ ایک کونسلر غیر حاضر رہا ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں