ژوب کے عوام کو صحت تعلیم اور زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے،حاجی علاؤالدین مندوخیل

تقدیر بدلنے کا وقت آچکا ، آٹھ فروری کو لالٹین پر مہر لگا کر وطن دوست کا ثبوت پیش کرنا ہو گا ، نامزد امیدوار نیشنل پارٹی

منگل 9 جنوری 2024 20:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی علاؤالدین مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب کے عوام کو صحت تعلیم اور زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں شریک چند عناصر الیکشن کمیشن رول کے خلاف مصروف عمل ہیں چند پیسوں کا لالچ دیکر سرکاری ملازمین کی ضمیر کو مجروح کیا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت آچکا ہے 8 فروری کو لالٹین پر مہر لگا کر وطن دوست کا ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام آب باشعور ہوچکے ہیں کھوکھلے نعروں سے ورغلانے کا دور گزر گیا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام عرصہ تیس سالوں سے محرمیوں کے شکار ہے صحت تعلیم اور ہسپتال میں ادویات کا فقدان ہے سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہے بیروزگاری کے باعث ہمارے نوجوان نسل ملک کے چاروں صوبوں خاص کر بیرون ممالک میں محنت مزدوری کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے مذکورہ بالا مسائل پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی عوام کے ساتھ مخلص ہیں بلکہ اپنے تجوریاں بھرنے اور بینک بیلنس بڑھانے کے لئے دوغلا پن سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب عوام کی آن تمام محرمیوں کا خاتمہ صرف اور صرف عوام نشنل پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ 8 فروری انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور ژوب کی ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں