مذہب اور قوم کے نام پر بلندوبانگ دعوے کرنے والے عملی میدان میں عیاں ہو گئے،اصغرخان اچکزئی

منگل 17 اپریل 2018 00:00

․ ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پشتون قومی تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے عوامی نیشنل پارٹی نے نہ صرف حالات کی سنگینی کی نشاندہی کی ہے بلکہ ان حالات سے نمٹنے کے لئے ان کے حل کے لئے بھی راہ نکالی اگر حکمران اور اشرافیہ پارٹی رہبری کے مشوروں پر عمل کرتے تو آج یہ حالات نہ دیکھنے پڑتے پارٹی پشتونخوا وطن کے مسائل کے لئے پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے مقتدر قوتوں کے ایماء پر مختلف ادوار میں پارٹی قیادت کو رہ راست سے ہٹانے ان کے مدمقابل ابن الوقت عارضی ٹولیاں بنانے کی کوششیں کی گئیں جو بار آور ثابت نہ ہو سکی فکر باچاخان ہی پشتونوں کی مشکلات و مصائب کا مداوا کرسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ شہرک میں پارٹی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن غفار افغان کی رہائش گاہ پارٹی اراکین سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ ‘ صاحب جان کاکڑ ‘ ڈاکٹر صوفی اکبر ‘ ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی ‘ اصغر علی ترین ‘ سید عبدالرب آغا ‘ جاوید کاکڑ ‘ مابت کاکا بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ مذہب اور قوم کے نام پر بلندوبانگ دعوے کرنے والے عمل کے میدان میں عیاں ہو گئے گذشتہ تیس سالوں سے فریب کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو بھی توفیق نہ ہو سکی کہ وہ شرعی نظام کے نفاذ کے لئے بل لا سکتے اس طرح پشتونوں کے جذبات ابھارنے والے بھی گزشتہ ساڑھے 4 سال میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے بلکہ ذاتی گروہی مفادات کو اولیت دے بیٹھے اصغر خان اچکزئی نے جب تک فاٹا کو پشتونخوا صوبے کا حصہ نہیں بنایا جاتا انتہاء پسندی دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا وہاں کے عوام کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت فری الفور فاٹا کو پشٹونخوا کیساتھ انضمام ‘ انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی میں پیش خصوصی پیکج کا اعلان ہی سے درپیش سنگین مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے جہد کرتی چلی آرہی ہے بعدازاں غفار افغان نے پارٹی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا علاوہ ازیں اصغراچکزئی نے پارٹی وفد کے ہمراہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر ہدایت اللہ کاکڑ سے ان کے چچا مولانا الطاف اللہ ‘ صوبائی مجلس عاملہ کے رکن مہرآدم بابر سے ان کے کزن داد خان بابر ‘ جمعیت علماء اسلام ممبر صوبائی اسمبلی مفتی گلاب سے ان کے چچازاد حاجی شربت خان کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں