خ*ژوب ،،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق، خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ژوب میں کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر جان آباد کے قریب ٹوڈی اور ٹریکٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں