حقوق نہ دیئے گئے تو سخت سے سخت اقدام اٹھا کر چھین کر رہے گی:فتح خان مندوخیل طاہر ہوتک

جمعرات 16 جون 2022 00:26

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2022ء) حقوق نہ دیئے گئے تو سخت سے سخت اقدام اٹھا کر چھین کر رہے گے نصف ملازمین کے تنخواہوں میں ڈی آر اے ایڈجسٹ نہیں کیا گیا یہ کیسی حکومت اور کیسی فنانس ڈیپارٹمنٹ ہے 10 فی صد ڈی آر اے سے مکر کر وزیراعلی اپنے بلوچی وعدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ملازمین اپنے جائز حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار بیوگا کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے بیوگا کے ضلعی صدر فتح خان مندوخیل طاہر ہوتک پروفیسر اعجاز خان صحبت خان مندوخیل سید مشہود شاہ اور مولوی عبدالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ملازمین کو صوبائی حکومت نے تو کچھ ہی نہیں دیا لیکن مرکزی حکومت ملازمین کو جو مراعات دے دیتے ہیں ان میں کٹوتی کی جاتی ہے جوکہ ملازم دشمن اقدام ہے کچھ عرصہ قبل ملازمین کو 25 فی صد کے بجائے 15 فی صد ڈی آر اے دیا گیا اور 10 فی صد کا وعدہ بجٹ میں دینے کا اعلان کیا مگر اب تنخواہوں میں صوبے کے نصف ملازمین کے تنخواہوں میں وہی 15 فی صد ڈی آر اے بھی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ڈی آر اے سے محروم ملازمین کے تنخواہوں میں 15 فی صد ایڈجسٹ کیا جائے اور بقایا 10 فیصد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور حالیہ جو سکیل ریوائز ہوئے ہیں اور جو 15 فیصد اضافہ مرکزی حکومت کے اعلان کے مطابق نہ دیا گیا تو سخت سے سخت اقدام اٹھائیں گے انہوں ملازمین پر زور دیا کہ وہ 17 جون کو کوئٹہ میں ہونیوالے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں