cژوب،شیرانی،فری،میڈیکل،اینڈ،سرجیکل،کیمپ کا انعقاد

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

*ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) ژوب،شیرانی،فری،میڈیکل،اینڈ،سرجیکل،کیمپ ہیلپنگ،ہینڈز،بی ایم سی کی جانب سے منعقد کردہ ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا جس میں 3000 سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان حمیداللہ ناصر کی جانب سے دی گئی ادویات مریضوں میں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر ،ڈی ایچ او ژوب ڈاکٹر افراسیاب، ڈاکٹر ششیلہ مندوخیل,ڈاکٹر اسماعیل ناصر اور اس کے علاوہ کیمپ کے تمام ڈاکٹروں نے افتتاحی ربن کھاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا اور یہ عہد کی کہ انشاء اللہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا. ہیلپنگ_ہینڈز_بی_ایم_سی کے صدر ڈاکٹر شیر زمان مندوخیل اور کیمپ آرگنائزرز محمد افضل، صابر شاہ، بریال ولید اور عرفان ناصر نے کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام معزز ڈاکٹرز اور محمد آمین میڈیکل کمپلیکس کے انتظامیہ اور عوام کو ایک کامیاب میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حسن اخلاق سے اس کیمپ کو کامیاب کروایا اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر اپنے شہریوں کا خدمت خلق کا یہ سلسلہ یوں ہی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں