عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، ساجد عمران بنگش

ہفتہ 25 جون 2022 18:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) نوجوانان ایکشن کمیٹی کے صدر ساجد عمران بنگش جنرل سکریٹری سید افضل شاہ فضل امین مندوخیل سید شاہ خوستی ڈاکٹر محمد حلیم مندوخیل حافظ ظاہر مردانزئی عزیز اللہ نیازی عبدالغفور صافی محمد حسین مندوخیل نقیب اللہ نیازی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ژوب میں موجود ایم سی ایچ سنٹر ای پی آئی سنٹر اور نیشنل پروگرام جو کہ عرصہ دراز سے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں ان کے ورکرز پولیو جیسے خطرناک مرض بچوں کو مختلف قسم کے امراض کے انجکشن اور کرونا جیسے وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے صف اول کے سپاہی ہیں انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ژوب کے دور دراز علاقوں اور افغانستان کے بارڈر کے منسلک ہونے کی وجہ سے یہ ہیلتھ ورکرز انتہائی محنت کرنے کے ساتھ مشکلات کا بھی شکار ہیں خاص کر خواتین ہیلتھ ورکرز چونکہ ژوب ایک قبائلی علاقہ ہے جہاں پر عورتیں باپردی رہتی ہیں انکو ویکسین لگانا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی زمہ داری میں آتا ہے اس کیلئے ژوب میں الگ سنٹر بنایا گیا ہے جہاں پر خواتین کو ویکسین لگائے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اب یہ سنٹر بند کر دیا گیا ہے اور یہ سینٹر ڈینٹل ہسپتال کو دیا جا رہا ہے جس کے آرڈر بھی جارہی نہیں کئے گئے ہیں زبانی طور پر حکم صادر کیا گیا ہے اس سے پہلے یہ سینٹرز موجودہ نرسنگ کالج اور میڈفائفری سکول میں کام کر رہے تھے اب وہاں پر نرسنگ کالج اور میڈوائفری سکول خوش آئند ہے جہاں پر مختلف شہروں کی طالبات اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ بلڈنگ بطور ہاسٹل بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن اس بلڈنگ میں پرنسپل اور ٹوئٹرز بھی رہائش پزیر ہیں نوجوانان ایکشن کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ پرنسپل اور سٹاف کو پابند کیا جائے کہ وہ اس بلڈنگ کے اندر اپنی رہاہش ترک کر دے مزید یہ کہ پرنسپل صاحب اپنی زمہ داری میں کوتاہی سے کام لے رہے ہیں پرنسپل صاحب اپنی کوتاہی ترک کرے یاد رہے کہ پرنسپل صاحب کے خلاف کئی بار طالبات احتجاج بھی کر چکے ہیں جبکہ فی میل ویکسین سنٹر ایم سی ایچ سنٹر ای پی آئی سنٹر اور نیشنل پروگرام اس زبانی آرڈر سے متاثر ہو رہے ہیں ہم بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سنٹرز کو اسی جگہ پر برقرار رکھے یا ان سنٹرز کے لئے الگ جگہ دیا جائے تاکہ عوام کو صحت کے بہترین سہولیات دی جاسکے اگر ان پروگراموں کو جگہ نہیں دی گئی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرے گے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلواڑ کیا جائے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں