ژوب ڈپٹی کمشنر زیر صدارت محکمہ صحت اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 19:26

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک خصوصی( ڈی ایچ سی ) کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں نئے تعینات ہونے والے ڈی ایچ او ژوب ڈاکٹر افراسیاب خان مندوخیل اور ایم ایس ژوب ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل کو ضلع میں خوش آمدید کہا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے افسران کو ضلع میں صحت کی نوعیت اور محکمہ صحت کے انتظامی امور سے آگاہ کیا گیا اور ہر دو افسران کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مثبت اقدامات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا مزید برآں، خالی آسامیوں کی فہرست، BS 1-15 کا بھی واک اِن انٹرویو کے انعقاد کے لیے جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں