ژوب‘پولیس کی خصوصی ٹیم کی مختلف مقامات پر کاروائی ‘2ملزمان گرفتار‘شراب اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد

جمعرات 23 فروری 2017 21:26

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء)ژوب پولیس کی خصوصی ٹیم نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتارکرکے شراب اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ژوب کی خصوصی ہدایت پر انچارج سپیشل ٹاسک فورس انسپکٹرغفورخان مندوخیل کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے منشیات کے خلاف نیوآبادی میں کاروائی کرتے ہوئے مشہورمنشیات فروش منیراحمدکو گرفتارکرکے شراب کی بوتلیں برآمدکرلیں۔

دریں اثناء پولیس نے ایک اورکاروائی میںمحمدیوسف شیرانی کوگرفتارکرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی ۔انسپکٹرغفورمندوخیل نے بتایاکہ منشیات فروشوں،چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان،جرائم پیشہ عناصراور کالے شیشوں کے خلاف پولیس کی بلاتفریق کاروائی جاری ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں