"یہ تو بس 2022ء کے عام انتخابات کیلئے وارم اپ تھا، قوم جاگ اٹھی، یہ عوام کا فیصلہ تھا"

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کا خوشی کا اظہار

پیر 18 جولائی 2022 21:44

"یہ تو بس 2022ء کے عام انتخابات کیلئے وارم اپ تھا، قوم جاگ اٹھی، یہ عوام کا فیصلہ تھا"
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2022ء) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شوبز انڈسٹری کے زیادہ تر ستارے عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں تاہم اب بڑی تعداد میں اداکاروں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کی جیت کا جشن منایا۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے عمران خان کی فتح پر ان کی تصاویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیں،ساتھ ہی اداکارہ نے عمران خان کی جیت کو سراہا اور تالیاں بجانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے تحریک انصاف کی جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ٹوئٹ کی۔اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ عوام کا فیصلہ تھا'۔اداکار رضا تالش نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی اور ایسا فلٹر لگایا جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ مریم نواز آبدیدہ ہیں۔اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے پی ٹی آئی کی جیت پر لکھا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، آپ سب کو مبارکباد، کیا کلین سوئپ کیا ہے۔

ہارون شاہد نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے، یہ تو بس 2022ء کے عام انتخابات کیلئے وارم اپ تھا۔اپنی ایک ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے لیے لکھا کہ 'نئے پاکستان میں آپ کو خوش آمدید'۔تحریک انصاف کی پنجاب میں جیت پر ایمن خان نے بھی مبارکباد پیش کی۔ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمران خان کی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اللہ کا شکر ادا کیا۔
وقت اشاعت : 18/07/2022 - 21:44:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :