وزیرخارجہ بلاول کے بیان پر بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، رابعہ کلثوم

پیر 8 مئی 2023 19:25

وزیرخارجہ بلاول کے بیان پر بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، رابعہ کلثوم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان کے بعد بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں پیپلز پارٹی کی مداح تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بلاول بھٹو نے حال میں بھارت میں اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقعوں پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے عمران خان سے بلاول بھٹو کا موازنہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بلا آخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے ۔
وقت اشاعت : 08/05/2023 - 19:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :