کائونٹی کرکٹ، رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گر گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لنکاشائر کاؤنٹی کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 مئی 2025 12:03

کائونٹی کرکٹ، رن لیتے ہوئے بیٹر کا موبائل گر گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2025ء ) انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا جب رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا جس کے بعد کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے بولر ٹام بیلی کا فون بیٹنگ کے دوران جیب سے گر گیا، انوکھا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہونے لگا۔

 
لنکا شائر کے باؤلر ٹام بیلی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے، مگر اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے شاید ہی ہوا ہو۔

(جاری ہے)

 
2 رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بیلی کا موبائل فون ان کے ٹراؤزر کی جیب سے پچ پر ہی گر گیا۔ 
اس واقعے کے کئی سوال کھڑے کیے کہ بیٹر بیٹنگ کے دوران اپنے ساتھ موبائل فون جیب میں رکھ کر کھیلنے میدان میں کیوں آیا تھا؟، انٹرنیٹ پر اس واقعہ نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

 
بعض صارفین اس واقعے پر ہنس بھی رہے ہیں۔ بیلی میچ کے دوسرے دن بیٹنگ کے لیے آئے تھے، جب لنکاشائر 401/8 پر بیٹنگ کررہی تھ۔ بیلی نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 05/05/2025 - 12:03:13