وائٹلٹی بلاسٹ: حسن علی کی شاندار ہیٹرک، 6 وکٹیں بھی لے اُڑے

پیسر کی ہیٹ ٹرک کے شکاروں میں راس وائٹلی، ایلکس تھامسن اور بین ایچی سن شامل تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 جون 2025 11:43

وائٹلٹی بلاسٹ: حسن علی کی شاندار ہیٹرک، 6 وکٹیں بھی لے اُڑے
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ میں ہیٹرک کرلی۔ 
برمنگم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

 
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔

 
میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی۔ 
30 سالہ قومی فاسٹ بولر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ 
  
                                                                               
وقت اشاعت : 09/06/2025 - 11:43:33

متعلقہ عنوان :