کیریبئن لیگ، نسیم شاہ کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز وائرل

جمعہ 15 اگست 2025 16:07

کیریبئن لیگ، نسیم شاہ کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ لینے کے بعد ویسٹ انڈین شیلڈن کارٹل کا انداز اپنایا۔

(جاری ہے)

کیربیئن پریمیئر لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے فالکنز کی اننگز کی آخری وکٹ جیڈن سیلز کو ا?ؤٹ کرنے کے بعد مخصوص انداز میں سیلوٹ کیا۔میچ کے دوران انٹیگا اینڈ بربودا فالکنزکے خلاف نسیم شاہ نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ نے 3.1 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2025 - 16:07:47