گ*ژوب: مسلم لیگ (ن) رہنماؤں کی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

)ڑوب (آن لائن) مسلم لیگ (ن) ژوب کے رہنماؤںملک نصیر خان مندوخیل، عمر شاہ عبدالحلیم قطب خان مندوخیل اور شراب خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے خلاف کردار کشی اور جھوٹے الزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے واضح کیا کہ آفیسر ایک مخلص اور ایماندار شخصیت ہیں جو بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اگر کردار کشی کا سلسلہ نہ رکا تو عدالت اور سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/09/2025 - 19:15:12