چین کی ویمنز فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اینٹے ملیسک سخت مقابلوں کے حامی، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ پر نظریں مرکوز

جمعرات 11 جون 2026 14:33

چین کی ویمنز فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اینٹے ملیسک سخت مقابلوں کے حامی، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ پر نظریں مرکوز
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) چین کی ویمنز نیشنل فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اینٹے ملیسک کا کہنا ہے کہ ٹیم کو مستقبل کے بڑے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کی خاطر سخت اور مشکل میچز کھیلنا انتہائی ضروری ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بیان اینٹے ملیسک نے گزشتہ ہفتے روس کے خلاف دوستانہ میچ میں 1-2 سے ہونے والی مایوس کن شکست کے بعد دیا۔

ہیڈ کوچ اینٹے ملیسک نے کہا کہ ہم کسی کمزور ٹیم کے خلاف کھیل کر 0-5سے جیت سکتے ہیں، جس سے ہر کوئی خوش ہو کر جھنڈے لہرائے گا اور تالیاں بجائے گا، لیکن یہاں ایسا نہیں ہوگا۔ آپ کو مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے۔ سورج دیکھنے کے لیے آپ کو طوفان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔روس کے خلاف 3 جون کو ہونے والا میچ مارچ میں ویمنز ایشین کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد چین کا پہلا مقابلہ تھا، جس کی بدولت چینی ٹیم نے برازیل میں ہونے والے 2027 کے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ووہان میں 18 مئی سے 8 جون تک جاری رہنے والا یہ کیمپ رواں سال کا 4 تھا، جس کا بنیادی مقصد جاپان میں ہونے والے 2026 کے ایشین گیمز کی تیاری ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ روس کی ٹیم کا انتخاب جان بوجھ کر کیا گیا تھا کیونکہ ان کا کھیل جسمانی طور پر کافی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا ایشیا میں جسمانی ساخت ہمارے حق میں ہوتی ہے، لیکن یورپ میں ہمارے لیے مشکل ہوتی ہے، اس لیے خود کو بہتر بنانے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ایسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلا جائے۔

ٹیم کو نوجوان بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ کیمپ میں بلائے گئے آدھے سے زیادہ کھلاڑی سال 2000 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مقامی فٹ بال اور بین الاقوامی فٹ بال کے معیار میں ایک بڑا فرق ہے، جسے ختم کرنے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں فوری فیصلے کرنے اور اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رواں سال ایشین گیمز اور انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ دونوں کا انعقاد ہونا ہے۔ کوچ ملیسک نے واضح کیا کہ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں چین کا ہدف گولڈ میڈل (سونے کا تمغہ) جیتنا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی طویل مدتی تیاریوں کا بھی ایک اہم حصہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/06/2026 - 14:33:14