ق*فٹبال ورلڈ کپ، ارجنٹائن سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اتوار 12 جولائی 2026 18:00

1نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2026ء) فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی اورسیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔اب دفاعی چیمپئن ارجنٹائن ا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔اضافی وقت میں ارجنٹائن کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹائن نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔
وقت اشاعت : 12/07/2026 - 18:00:16

متعلقہ عنوان :