فیفا کی جانب سے 2026 کے ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان

منگل 28 جولائی 2026 14:17

فیفا کی جانب سے 2026 کے ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا)کی جانب سے 2026 کے ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کر دیا گیا جس میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی سڈنی لوپس کبرال کے ارجنٹائن کے خلاف میچ میں کیے گئے شاندار گول کو ’’گول آف دی ٹورنامنٹ‘‘منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے اس سنسنی خیز مقابلے میں مقررہ 90 منٹ تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں۔

اضافی وقت کے 103 ویں منٹ میں کیپ ورڈی کے لیفٹ بیک سڈنی لوپس کبرال نے بائیں جانب سے گیند کو کنٹرول کرتے ہوئے ارجنٹائن کے الیکساس میک السٹر کو کٹ کیا اور دائیں پاؤں سے ایک خوبصورت کرونگ شاٹ کے ذریعے بال کو گول کیپر ایملیا نو مارٹینیز کی پہنچ سے دور ٹاپ کارنر میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

فیفا سے گفتگو کرتے ہوئے سڈنی لوپس کبرال نے بتایا کہ یہ لمحہ میرے لیے ایک خواب کی مانند تھا، اتنے بڑے اعزاز کا ملنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے اور میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے گول کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول منتخب کیا،اگرچہ اس میچ میں ارجنٹائن نے کرسٹیان رومیرو کے گول کی بدولت فتح حاصل کر لی تھی تاہم لوپس کبرال کا یہ گول شائقین کے دلوں پر چھا گیا۔

اس فہرست میں ازبکستان کے ایلڈور شومورودوف کا گول دوسرے اور ہیٹی کے ولسن سیڈور کا گول تیسرے نمبر پر رہا۔ اس اعزاز کے ساتھ ہی لوپس کبرال میکسی روڈریگز، ڈیاگو فورلان، جیمز روڈریگز، بینجمن پاوارڈ اور رچرلیسن جیسے نامور فٹ بالرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2026 - 14:17:55

متعلقہ عنوان :