ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماسٹر بزن خیل کلب اور توڑا بوڑا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائے گا

جمعہ 28 اگست 2026 12:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماسٹر بزن خیل کلب اور توڑا بوڑا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) ہفتہ کو بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ اور ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/08/2026 - 12:55:06

متعلقہ عنوان :