راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں (کل) بارش کا امکان

پیر 6 اپریل 2020 19:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں (کل) منگل کو تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک/مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ دیر، سوات، کوہاٹ، پشاور، صوابی، کرم، پاراچنار، مردان، مانسہرہ اور ابیٹ آ باد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرنوالہ، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، شیخوپورہ، پاک پٹن، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، ملتان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سیالکوٹ (سٹی 25، ایئر پورٹ 04)، گوجرانوالہ 10، نارووال 09، مری 05، گجرات02، اٹک 01، دیر ( زیریں 08، بالائی 01)، پاراچنار 07، سیدو شریف 03 اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 43، حیدرآباد، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان