مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کے تحت کراچی میں بدھ کو بارش کا امکان

مغربی ہوائیں 29مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جو 31مارچ تک موجود رہیں گی، کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،موسمیاتی تجزیہ کار

پیر 27 مارچ 2023 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) مغربی ہوائوں کا ایک تازہ سلسلہ 28 مارچ سے مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث بدھ کو کراچی میں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 28 سے 31مارچ کے دوران تیز ہوائوں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

مغربی ہوائیں 29مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی جو 31مارچ تک موجود رہیں گی۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔جواد میمن نے کہا کہ کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں سمندری ہوائوں کی رفتار کم ہے،پیرکو دن کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائوں کے سلسلے کے باعث کراچی میں ہوائوں کا رخ مغرب اور شمال مشرق رہ سکتا ہے، ہوائوں کا سلسلہ 28 مارچ سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر 2 اپریل تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔محکہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کے باعث 28 سے 31مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور کیچ میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 سے 31مارچ کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، سکھر اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، حیدرآباد، کراچی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔اسی طرح 28 سے 31مارچ کے دوران کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، کوٹلی، بھمبر، میر پور، دیامیر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شکر، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور شانگلہ میں بارش ہوگی۔

ہری پور،ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اپریل کو مغربی ہواں کی ایک اور لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی، نئی لہر کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات