بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

ماہرین موسمیات نے اگلے 2 ماہ کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد گرمی کی شدت کم رہنے کی توقع ظاہر کر دی

منگل 16 اپریل 2024 20:21

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2024ء) بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی، ماہرین موسمیات نے اگلے 2 ماہ کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد گرمی کی شدت کم رہنے کی توقع ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں گرمی ہوگی مگر زیادہ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں مزید بارش اور ژالہ باری کی توقع کی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے 18 سے 21 اپریل کے دوران مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ جلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژ الہ باری کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ18 سے 20 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ،رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور، بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی آنے، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 16 اپریل کی رات کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گاجس کے باعث بلوچستان میں 17 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح کے دوران گوادر، کیچ، اواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خزدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، بار خان لائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل،بار خان میں آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر شدید و موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 17اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں و آندھی اور گھر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ اثرات کے طور پر17 اور 18 اپریل کو شدید موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا ًگوادر،کیچ،اواران اور قلات جبکہ 18سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،نیز18سے 21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختو نخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں آندھی، جھکڑ،ژ الہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکاراورکسان گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے معمولات ترتیب دیں جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟