چڑیا گھرمیں نایاب نسل کے زرافہ کی پیدائش

پیر 6 مئی 2013 14:16

لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) امریکہ کی ریاست لاس اینجلس کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے زرافہ کے بچے کی پیدائش نے دھوم مچادی ۔لاس اینجلس کے چڑیا گھر میں پہلی بار کسی زرافہ کے بچے نے جنم دیا۔ جس کے بعد اسکول کے بچوں سمیت شہریوں نے جوق در جوق چڑیا گھر کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

بچوں سمیت شہریوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے زرافہ کے بچے کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

چڑیا گھر میں زرافہ کے بچے کی نادان حرکتیں دیکھ کر بچے تو بہت محضوظ ہوئے اور بڑے بھی زرافہ کے بچے کا کھیل کود دیکھنے میں پیچھے نہ رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زرافہ کو مشرقی افریقہ سے لایا گیا تھا اور زرافہ کی نسل اب ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں چڑیا گھر میں زرافہ کے بچے کی پیدائش ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں