ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ملک ندیم کامران

جمعرات 16 فروری 2017 00:00

چیچہ وطنی۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) صوبائی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پوری قوم دہشت گردی کی مکمل سرکوبی کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی ادروں کیساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں کے حل کے لئے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی ،حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں انرجی بحران تیزی سے ختم ہورہا ہے،پاکستان معاشی کرائسز سے بھی نکل رہا ہے، بجلی وافر آنے سے ملک میں صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا،پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور یہ سفر زور و شور سے جاری رہیگا ،انہوں نے کہا توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں، عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں