ڈ ی پی اوساہیوال نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات اور مسائل سنے

پیر 22 اپریل 2024 12:45

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا ، ڈی ایس پی سرکل اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنے اورانکی شکایات کا جائزہ لیا ،انہون نے بعض شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ،انہوںنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں