چنیوٹ،منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو ساڑھے چار سال قید

بدھ 22 فروری 2017 22:51

چنیوٹ۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ رجوعہ کے دو منشیات کے مقدما ت کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو ساڑھے چار سال جبکہ دو کو باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ رجوعہ کے مقدمہ نمبری360/16کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد نوازولد محمدامیر ٹھیٹھا کو ساڑھے چار سال قید کا حکم سنادیا ملزم پر الزام تھا کہ پولیس نے اسے چرس فروخت کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور اس سے 1550گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر ملزم کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج ہوا ایڈیشنل سیشن جج نے اسی تھانے کے دوسرے مقدمہ نمبری58/15سناتے ہوئے ملزمان اصغر ولد محمد اقبال اور امداد عرف امتیازکو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کردیا ملزمان پر الزام تھا کہ پولیس نے تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے گیارہ سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ رجوعہ میں زیر دفعہ نائن سی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں