ڈیر ہ اسماعیل خان ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گورنمنٹ سکولز پیر تک بند کر دیئے گئے

جمعرات 23 فروری 2017 18:58

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) ڈیر ہ اسماعیل خان میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے در جنوں گورنمنٹ سکولز کو سوموار تک فور ی طور پر بند کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطا بق ڈیر ہ اسماعیل خان میں درجنوں مضافات کے گورنمنٹ پرائمری سکولز ، مڈل، ہائی ، ہائی سکینڈر ، بوائز اور گر لز سکولز کو فور ی طور پر بند کر دیا گیا آج صبح جب طلبا ء و طالبات مقرر ہ وقت پر سکول پہنچے تو گیٹ پر موجو د سکول کے عملہ نے طلبا ء و طالبات کو واپس اپنے گھر بھیج دیا بند کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ ڈیر ہ اسماعیل خان کے پندر ہ ، تحصیل کلاچی کے اٹھار ہ ، تحصیل پروآ کے دس ، پہاڑ پور کے بارہ سکول شامل ہیں ڈیر ہ اسماعیل خان کے تمام پرائیویٹ سکولز معمول کے مطابق تعلیمی سر گرمیا ں جاری رکھے ہوئے ہیں ڈیر ہ اسماعیل خان شہر بھر کے سکولز کی سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی مدد کے لئے سیکورٹی فورسز کے جوان بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں