کاشتکار نیاز بو کی کاشت 2سے 3فٹ کے فاصلہ پر قطاروں میں کریں،محکمہ زراعت

منگل 17 جنوری 2017 13:48

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ نیاز بو کی کاشت فوری شروع کردیں جبکہ مذکورہ کاشت فروری کے آخر تک مکمل کی جا سکتی ہے نیز کاشت سے پہلے 10سے 15ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر 3سے 4 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح باریک کر لیا جائے تاکہ نیاز بو کی بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اگر کاشتکار نیاز بو کی فصل کو 2سے 3فٹ کے فاصلہ پر لائنوں میں کاشت کریں اور فصل کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد جبکہ بعد ازاں 15,15روز کے وقفہ سے آبپاشی کریں تو اس کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ نیاز بو کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے 2سے 3مرتبہ گوڈیاں کرنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب پودے 3سے 4انچ تک بڑے ہوجائیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کر کے پودوں کا درمیانی فاصلہ 1سے ڈیڑھ فٹ کر دیں تاکہ پودوں کی بڑھوتری متاثر نہ ہو۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں