پرندوں و جانووں میں مہلک امراض کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا کام مکمل کرلیاگیا، محکمہ لائیو سٹاک

بدھ 22 فروری 2017 13:54

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے پہلے مرحلہ میں مویشیوں ، مرغیوں اور دیگر پرندوں و جانووں میں مہلک امراض کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر حفاظتی ٹیکے لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے مختلف اضلاع سمیت صوبہ بھر کے کئی علاقوں میں دوسرے مرحلہ میں بھی خصوصی مہم جاری ہے جس کا مقصد صحت مند جانوروں ، مویشیوں ، پرندوں کے ذریعے دودھ و گوشت کی شاندار پیداوار حاصل کرنا ہے ۔

ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اس مہم کے مکمل ہونے پر نہ صرف محکمہ لائیو سٹاک کی عزت ووقار میں کئی گنا اضافہ ہو گا بلکہ پالتو جانور پالنے والے کسانوں کو بھی بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدبتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے تمام منصوبے کسانوں، کاشتکاروں اور عوام کی مشاورت سے ہی بنائے جائیں گے جن پر عمل درآمد کیلئے اعلی سطحی اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے محکمہ کے افسران اور دیگر سٹاف کی شبانہ روز کاوشوں اور مسلسل کام کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہااور کہاکہ محکمانہ کوششوں سے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ملک دودھ و گوشت کی پیداوار میں خود کفیل بھی ہو سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ پالتو جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کی مہم سے کسانوں اور کاشکاروں کے معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں