سالانہ انرولمنٹ مہم کے تحت نئے تعلیمی سال کے آغاز تک پنجاب بھر میں 30لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخلے فراہم کرنے کاہدف مقرر

جمعرات 23 فروری 2017 13:35

فیصل آباد۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سالانہ انرولمنٹ مہم کے تحت نئے تعلیمی سال کے آغاز یکم اپریل 2017ء تک پنجاب بھر میں 30لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخلے فراہم کرنے کاہدف مقرر کیاگیاہے جس کے تحت صرف ضلع فیصل آباد میں ایک لاکھ نئے بچوں کا سرکاری سکولوں میں داخلہ یقینی بنایاجائیگا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے اشتراک سے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکول کی عمر کو پہنچ جانیوالے تمام بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغازکردیا گیاہے جبکہ یہ ٹاسک یکم اپریل سے قبل مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ حکومتی اہداف کے مطابق بچوں کی 100 فیصد انرولمنٹ یقینی بنانے کیلئے اساتذہ بچوں اور بچیوں کاڈیٹامرتب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 5سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے بچے جو کسی بھی خانگی یامعاشی و معاشرتی وجوہات کی بناء پر سکول جانے کی عمر پوری ہونے کے باوجود سکولوںمیں داخل نہیں ہو سکے انہیں بھی سکولوں میں داخلہ فراہم کیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ جبری مشقت و چائلڈ لیبر میں مشغول بچوں کو بھی سکولوں میں داخلے فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں