دیامر ،محکمہ تعلیم پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے ، امیر خان

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر امیر خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے ، محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کی نگرانی کے لئے ایک اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر منتخب کیا ہے جس کی ذمہ داری پرائیویٹ سکولوں کی نگرانی اور ان کے مسائل کی رپورٹ پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سن رائز پبلک سکول کے سالانہ نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کی مالی معاونت کے لئے محکمہ نے امسال 25ہزار روپے فی سکول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے اچھا رزلٹ دینے پر سن رائز پبلک سکول کی انتظامیہ اور سٹاف کو مبارکباد دی اور پوزیشن ہولڈرز کو نقد 10 ہزار روپے انعام بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں