گلگت بلتستان کی حکو مت کر پشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ‘ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ

جمعہ 17 فروری 2017 14:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکو مت کر پشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

حکو مت عوام کے مسا ئل اور ضروریات پور ی کر نے کیلئے دن رات کو شاں ہے ، اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا ہے کہ خطے کو تر قی اور خوشحا لی کے راستے گا مزن کریں گے، عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے بھی اقدا مات جا ری ہیں ،عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، عوام کی خد مت صو با ئی حکو مت کا مشن اور ایجنڈ ے میں شا مل ہیں ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں جو اقدا مات اٹھا ئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ، صوبا ئی حکومت ترقی اور خوشحالی میں فعال کردا ر ادا کررہی ہیں۔

گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور میگا پراجیکٹس کی بدولت خطے میں استحکام قائم ہوا ہے۔ امن و امان میں بہت بہتری آئی ہے۔ سی پیک کی بدولت ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔خوشحالی آئے گی۔روز گار کے مواقع پیدا ہونگے۔ عوامی مسائل کو حل کر نے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،گلگت بلتستان میں جاری میگاپراجیکٹس عوام کیلئے تر قی اور فوائد کے ضا من ہو نگے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں