سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر وارڈن کی تجاوزات کے خلاف کارروائی

جمعرات 12 جنوری 2017 23:16

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر وارڈن کی تجاوزات ،بدون نمبر رکشائوں کے خلاف کارروائی ،تجاوز کے مرتکب دو افراد کے خلاف مقدمہ درج اور تجاوز کیا گیا سامان ضبط کرلیاجبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا 32رکشائوں سے ٹیپ ریکارڈر اتار لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی شاہد علی یوسف کی ہدایت پر ڈی ایس پی جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج وارڈن گوجرخان کامران بٹ ،جواد احمد مرزا ،ریحان سیال ،اختر حسین ،ملک فیصل ،وقاص راجہ ،فرحت عباس ،عدیل ،عرفان کھوکھر نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریلوے روڈ پر دو ٹھیہ مالکان ہارون رشید اور محمد بلال کو حوالہ پولیس کردیا اور ان کے خلاف زیر دفعہ 341,186ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرادیئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،بدون نمبر رکشائوں ،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں