گوجر خان سرکل کے تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 17:25

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) گوجر خان سرکل کے تھانہ جاتلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر انور کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم امیر انور نے نوید اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عبدالرافع کو قتل اور راحیل کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں راحیل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، مقتول عبدالرافع ملزم نوید انور کا بیٹا تھا، اشتہاری مجرم کے 03 ساتھی نوید انور، ہمایوں مسعود اور طارق محمودکو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سز دالوائی جائے گی۔ انہوں نےکہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں