رواں ماہ مارچ میں 775 گراں فروشوں پر 27 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

پیر 25 مارچ 2024 17:07

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رواں ماہ مارچ میں 775 گراں فروشوں پر 27 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں ، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ مارچ کے دوران 775 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 27لاکھ22ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ5گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر19668بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں