ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی جنوری، فروری 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 18 مارچ 2024 17:12

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی جنوری، فروری 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ دو ماہ میں ہسپتال میں مجموعی طور پراو پی ڈی میں 58298 مریضوں کا چیک اپ جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں 7614 مریضوں کا علاج کرتے ہوئے وارڈز میں 1497 مریضوں کا داخلہ بھی ہوا اور آپریشن تھیٹر میں 468 مریضوں کے بڑے چھوٹے آپریشن کیے گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کوارٹر ہسپتال تحصیل بھر کے عوام کی بنیادی صحت کا مرکز ہے اور ہم یہاں دستیاب وسائل اور سہولیات سے عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔تمام شعبہ جات کی کارکردگی تفصیل کے ساتھ میڈیا کو مہیا کی گئی ہے ۔عوام کو اگر کسی بھی شعبہ میں شکایت ہو تو وہ مجھ سے میرے آفس میں رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

میرے آفس کے دروازے عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے میڈیا کو مہیا کی گئی تفصیلات میں سب سے زیادہ خواتین مریضوں کو چیک کیا گیا جس میں گائنی اور ویل ویمن کلینک شامل ہیں جبکہ خواتین مریضوں کی تعداد لگ بھگ چودہ ہزار ہے جنرل او پی ڈی میں 12223،ہیپاٹائٹس کلینک میں 4605 ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈیپارٹمنٹ میں 7640، سکن او پی ڈی میں 3559، سرجری ڈیپارٹمنٹ میں 1617 کا چیک اپ اور 130 مریضوں کے آپریشن ، آرتھو او پی ڈی میں 2605 چیک اور 92 مریضوں کے آپریشن کیے گئے، اسی طرح دیگر شعبہ جات جن میں آنکھوں،دانتوں،ای این ٹی،کارڈیالوجی ،میڈیکل شپشلسٹ ،نیورسرجری ،فزیوتھراپی ،این سی ڈی کلینک، مینٹل ہیلتھ کلینک،ٹی بی کلینک اور طب حکیم کلینک شامل ہیں تمام کی او پی ڈیز میں ہزاروں مریضوں کو چیک کیا گیا اور آپریشن کیے گئے۔

اسی طرح لیبارٹری میں 18614 لیب ٹیسٹ، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں 2846 ایکسرے جبکہ الٹراساونڈ ڈیپارٹمنٹ میں1849 الٹراساونڈ کیے گئے۔ ای پی آئی ڈیپارٹمنٹ میں بچوں کو 2591 حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔ 414 خواتین کو فیملی پلاننگ کی سروسز ،115 میڈیکل لیگل رپورٹ اور 4 پوسٹمارٹم کیے گے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں