وزیراعلیٰ پنجاب کا''ستھراپنجاب''مہم انقلابی اقدام ہے،صوبے بھرکی طرح گوجرانوالہ اوروزیرآباد شہروضلع کوصاف ستھرابنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا''ستھراپنجاب''مہم انقلابی اقدام ہے ، صوبے بھرکی طرح گوجرانوالہ اوروزیرآباد شہروضلع کوصاف ستھرابنایا جائے گا،مہم کے دوران شہری ودیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی،کوڑا دانوں کی تنصیب،وال چاکنگ کا خاتمہ،سیوریج نالوں کی صفائی،کھلے وخستہ مین ہولز کی مرمت اورتنصیب،واٹرفلٹریشن پلانٹس اورسٹریٹ لائٹس کوآپریشنل،ناجائزتجاوزات کے خاتمے،روڈزاورگلیوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد فیاض احمد موہل نے محکموں کے سربراہان اور نمائندہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ''ستھرا پنجاب'' پروگرام کا آغاز 01 مارچ سے ہوچکا ہے جو 31 مارچ 2024 تک جاری رہے گا، اس دوران صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور مضافاتی علاقوں میں خصوصی صفائی کی جائے گی اور نئے کوڑا دان جہاں ضرورت ہو گی رکھے جائیں گے، مانومنٹس کی صفائی ستھرائی کی جائے گی، اوپن ڈرین/ چھوٹی نالیوں کی صفائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس مہم میں بھرپور حصہ لیں، قبل اور بعد کی تصاویر کارکردگی موبائل ایپ پر اپلوڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام محکمے اپنی نمایاں کارکردگی سے ذمہ داری کا ثبوت دیں اور پنجاب میں اپنی نمایاں پوزیشن کی جگہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں صفائی ستھرائی کی افادیت اجاگر اور آگاہی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو، (جنرل) شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی وقاص سکندری، صدر میاں توصیف حسن، نوشہرہ ورکاں نوید حیدر، ہیڈکوارٹر عثمان سکندر، کامونکی خرم مختار بھنگو، وزیر آباد محمد سلیم آسی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔\378

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں