کسی کو ناجائز منافع خوری او ر ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان

جمعہ 15 مارچ 2024 10:40

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مراد حسین نیکو کارہ نے شہر کا دورہ کیا اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر یں گے ، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزو ں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ اور اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناجائز خوری میں ملوث تاجروں و ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں ان کے نام کو خفیہ رکھتے ہوئے فوری کارروائی کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں