گجرات، دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 22:18

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) گجرات سے دو لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت نگر کے گائوں فتح پور سے صلاح الدین عرف شانی خان سکنہ جھانس ایک بیوہ خاتون نبیلہ کوثر کی بیٹی مقد س فاطمہ کو اغواء کرکے لے گیا ہے دولت نگر پولیس نے بیوہ خاتون نبیلہ کوثر کی رپورٹ پر ملزم صلاح الدین عرف شانی خان کے خلاف جبکہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ کریم پورہ سے خاور مسیح وغیرہ ایک لڑکی گل عدن کو اغواء کرکے لے گئے ہیں سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے شبانہ ولد راحیل مسیح کی رپورٹ پر خاور مسیح وغیرہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں