حسن ابدال،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار،اسلحہ اوربارود برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 17:55

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ اور بارود برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی پنڈی گھیب ضیاء الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے موضع نلہڈ اور انجرا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ جن میں 5 عد د کلاشنکوف ، ایک عدد پیٹر ، 2عدد 30 بور پسٹل اور ایک عدد نائن ایم یم پسٹل سمیت بھاری مقدار میں روند برآمد کرکے 4 ملزمان محمد فاروق ، محمد انور ، شفقت محمود اور عامر حیات کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی ضیاء الدین نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد ہو رہا ہے، علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب چوہدری ذوالفقار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں