اسسٹنٹ کمشنر کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کو جرمانے

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثناء نے اپنے عملہ کے ساتھ شہر حسن ابدال کے محلہ سخی نگر، خواجہ نگر، اور ہزارہ روڈ کا دورہ کیاانہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مختلف مقامات پر سبزی فروٹ شاپس، دودھ دہی شاپس اور تندوروں پر نان روٹی اور خوردونوش کی قیمتوں کے متعلق چیکنگ کی،اور مختلف شاپس پر دودھ دہی، سبزی کریانہ شاپس پر گورنمنٹ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں